تلنگانہ

عادل آباد ضلع میں آر ٹی سی بس میں خاتون نے لڑکے کو جنم دیا _نوزائیدہ کو تاحیات مفت سفر کی سہولت

خضر یافعی کی رپورٹ

عادل آباد ضلع کے اوٹنور سے مہاراشٹر کے چندراپور جانے والی ایک تلنگانہ آر ٹی سی کی بس میں ایک خاتون رتنا مالا نے بچہ کو جنم دیا۔اس خاتون کے 9 ماہ مکمل ہوگئے تھے اور وہ ڈیلیوری کے لیے اپنے گاوں جارہی تھی کہ عادل آباد کے گڈی ہتنور کے پاس شدید درد محسوس ہونے پر بس ڈرائیور انجننا اور کنڈکٹر گبر سنگھ نے بس روک دیا اور بس میں سوار مسافرین کو اتار کر دیگر خواتین کی مدد سے رتنا مالا کی ڈیلیوری انجام دی۔جس میں خاتون نے لڑکے کو جنم دیا۔اس کے بعد زچہ اور بچہ کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔جہاں دونوں صحت مند بتائے گئے۔اس واقعہ کی اطلاع بس کنڈکٹر نے ڈپو مینجر کو دی اور ڈپو مینجر نے آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر وی سی سجنار کو دی ۔سجنار نے بس میں پیدا ہونے والی لڑکے کو تاحیات مفت سفر کی سہولت کا اعلان کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button