تلنگانہ

پورا سال رمضان کی طرح گذاراجائے تودنیا جنت اورمعاشرہ امن وسکون کا گہوارہ بن جائے گا: ایڈیٹر اردو لیکس کا پیغام عید

حیدرآباد: جناب زیشان علی ایڈیٹر اردو لیکس نے عالم اسلام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کیلئے روزے اورنمازتراویح اور دیگر عبادات کے بدلے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہے، اللہ کے جن نیک بندوں نے اجروثواب کی خاطر ایمان واحتساب کے ساتھ ماہ رمضان میں روزہ وتراویح سمیت عبادات کا اہتمام کیا ان کے  تمام گناہ معاف کرنے اور انھیں دنیا وآخرت میں فلاح  کی خوشخبری دی گئی ہے۔

عیدالفطرکا مقصد اتحاد، اخوت، بھائی چارہ جیسے جذبات کوفروغ دینا ہے۔ ہم عید کی حقیقی مسرت اس وقت ہے جب ضرورت مندوں کوخوشیوں میں شریک کریں عیدالفطریوم عزم بھی ہے کہ آئندہ کی زندگی گناہوں سے بچنے اللہ کے احکامات پرمکمل عمل درآمداقامت دین کے لیے جدوجدوجہدکریں گے۔

پورا سال رمضان کی طرح گذاراجائے تودنیا جنت اورمعاشرہ امن وسکون کا گہوارہ بن جائے گا۔موجودہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم اسلامی تعلیمات کو عام‌کریں، اپنے کردار کے ذریعہ اس کا عملی ثبوت دیں کیونکہ ہر طرف سے مسلمانوں کو بدنام‌کرنے کی نت نئی سازشیں رچی جارہی ہیں اور اس کا بہتر جواب بہترین اخلاق اور کردار کے ذریعہ ہی دیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button