تلنگانہ

تلنگانہ کے رام گنڈم ریلوے اسٹیشن میں تیز رفتار ٹرین کے سامنے جان دینے والے نوجوان کی ہوئی شناخت _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ اڈیشہ کے ملیشور ضلع کا نوجوان تلنگانہ کے رام گنڈم ریلوے اسٹیشن میں پٹریوں پر کھڑا ہوگیا اور ایک تیز رفتار ٹرین نے اسے روند دیا ۔اس  واقعہ کا  ویڈیو میں ریلوے اسٹیشن میں موجود بعض مسافرین کے سیل فون میں قید ہوگیا۔جو گزشتہ روز واٹس ایپ گروپوں میں کافی چکر لگا رہا تھا ویڈیو میں دیکھا گیا کہ نوجوان پٹریوں پر سیدھے کھڑا ہے اور سامنے سے تیز رفتار ٹرین آرہی ہے اسٹیشن میں موجود چند مسافرین اس نوجوان کو ہٹ جانے کے آواز دیتے ہوئے ادھر ادھر بھاگ رہے تھے جس میں ایک برقعہ پوش خاتون بھی دیکھی گئی۔لیکن وہ نوجوان کسی کی بھی آواز سنے بغیر اسی طرح کھڑا رہا اور ٹرین  اسے روندتے ہوئے آگے بڑھ گئی۔جس میں نوجوان ہلاک ہوگیا۔پولیس تحقیقات میں پتہ چلا کہ وہ نوجوان اڈیشہ کے ملیشور ضلع کا سنجے کمار  ہے جو پانچ سال قبل حیدرآباد آیا تھا اور ایک ھارڈ ویر شاپ میں ملازمت کرتا تھا چند دنوں سے اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی گھر والے اس کا علاج بھی کروارہے تھے چار دن قبل اسے ٹائیفائڈ بھی ہوگیا تھا اور اس کی یادداشت بھی ختم ہوگئی تھی یہ نوجوان حیدرآباد سے رام گنڈم کس طرح پہنچا پولیس اس کا پتہ چلا رہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button