جرائم و حادثات

20 ماہ کی لڑکی کے اغوا کی کوشش، ماں نے ناکام بنا دیا _ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں واقعہ

جگتیال _ 12 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں 20 ماہ کی لڑکی کا اغوا کرنے کی کوشش کو لڑکی کی ماں نے ہی ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے بھیماورم منڈل کے منے گوڑم گاوں میں تین نامعلوم افراد جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی مکان کے سامنے کھیلنے والی 20 ماہ نیاشری کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم مکان میں موجود لڑکی کی ماں نے چینخ و پکار شروع کردی جس پر اغوا کرنے والے تینوں افراد لڑکی کو لئے بغیر وہاں سے فرار ہوگئے۔مقامی افراد نے پولیس کو اس کی اطلاع دی اور پولیس نامعلوم افراد کی تلاش کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button