نیشنل

پٹرول ڈلوانے کے دوران بھڑک اٹھی آگ لڑکی ہلاک۔ موبائل فون حادثہ کی وجہہ؟ ویڈیو دیکھیں

بنگالورو: ریاست کرناٹک کے تماکورو ضلع میں ایک پٹرول پمپ پر 18 سالہ لڑکی اس وقت آگ لگنے کی وجہہ سے ہلاک ہوگئی جب وہ پلاسٹک کے ڈبے میں پٹرول بھروانے کے دوران اچانک آگ لگ گئی۔ دل دہلا دینے والا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھاویہ نامی لڑکی موٹر سائیکل پر بیٹھی ہوئی تھی اور اس کی ماں پاس ہی کھڑی تھی۔ پٹرول پمپ کا ملازم پلاسٹک کے ڈبے میں پٹرول ڈال رہا تھا اورلڑکی اپنے موبائل فون پر سکرول کر رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ موبائل فون کی وجہہ سے آگ لگی ہے۔ اس حادثہ میں بھاویہ کی موت ہوگئی جبکہ اس کی ماں رتنماں شدید زخمی بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button