بریکنگ نیوز _تلنگانہ میں 30 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع

حیدرآباد _ تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کو 30 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں  چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے تمام وزراء سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کیا ہےفی الوقت لاک ڈاؤن کے جو  قواعد لاگو ہیں اس میں معمولی تبدیلی کرتے ہوئے لاک ڈاون کے دوران دی جانے راحت میں مزید چند گھنٹوں کے اضافہ کا امکان ہے ۔ حکومت کا احساس ہے کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد کورونا کیسس کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر ، جنہوں نے آج فون پر کابینہ کے تمام وزرا سے بات کی ، ان کے خیالات کو جاننے کے بعد  لاک ڈاؤن میں 30 مئی تک توسیع کا فیصلہ کیا اور چیف منسٹر نے چیف سکریٹری سومیش کمار کو لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق جی او جاری کرنے کی ہدایت دی ۔ چیف منسٹر نے  20 مئی  کو ہونے والی کابینہ کے اجلاس کو  منسوخ کردیا ہے کیونکہ وزراء اپنے اپنے ضلع میں کورونا پر قابو پانے اور  طبی خدمات کی نگرانی میں مصروف ہیں کابینہ کے اجلاس سے قبل ہی چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے غیر متوقع طور پر آج رات 8 بجے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کیا

تلنگانہ میں 12 مئی کی صبح دس بجے سے 10 تک کیلئے لاک ڈاون نافذ کیا گیا تھا ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی صدرات میں منعقدہ   کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا اجلاس میں کورونا سے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات اور لاک ڈاؤن کے علاوہ دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا اس کے بعد 21 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا

تلنگانہ ہائی کورٹ بھی ریاست میں لاک ڈاون کے نفاذ کے سلسلے میں حکومت کو کئی مرتبہ اپنے موقف پیش کرنے کی ہدایت دی تھی جس پر حکومت نے یہ فیصلہ کیا تھا

گذشتہ دو دنوں سے لاک ڈاون میں توسیع سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گشت کررہی تھی