تلنگانہ

ہمایوں نگرمسجد عزیزیہ کے پاس بھی احتجاج،پولیس کا لاٹھی چارج

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ مہدی پٹنم میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب پولیس نے احتجاجیوں پر لاٹھی چارج کیا جنہوں نے ہمایوں نگر کی مسجد عزیزیہ سے پیغمبراسلام کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے ریلی نکالی۔ نوپور شرما، نوین جندال کے خلاف احتجاجیوں نے سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ یہاں برقعہ پوش خواتین نے بھی پرامن طورپر احتجاج میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ آج بعد نماز جمعہ حیدرآباد، سکندرآباد کے علاوہ تلنگانہ کےکئی مقامات پرپیغمبراسلام کی شان میں گستاخی کے خلاف مسلمانوں نے شدید غم وغصہ کا اظہارکرتے ہوئے احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button