انٹر نیشنل

انڈیا کے آن لائن ویزے کی جعلی سائٹس سے ہوشیار رہا جائے، سفارتخانہ ہند ریاض

ریاض ۔ کے این واصف

سفارت خانہ ہند ریاض نے خبردار کیا ہے کہ انڈیا کے آن لائن ویزے جاری کرانے کی دعویدار ویب سائٹس سے ہوشیار رہا جائے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق سفارتخانےکی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا ہے کہ یہاں کئی ویب سائٹس سے انڈیا کے فرضی ویزے جاری کرانے کے دعوے کیے جارہے ہیں۔ جعلی ویب سائٹس پر دعوی کیا جارہا ہے کہ جو لوگ انڈیا جانا چاہتے ہوں اور انہیں ویزہ درکار ہو تو انہیں آن لائن انڈیا کا ویزہ دلوا دیا جائے گا۔ اس پر یہ ویب سائٹس فیس وصول کررہی ہیں۔ انڈین سفارتخانے کا کہنا ہے کہ جو لوگ انڈیا کا آن لائن ویزہ حاصل کرنا چاہتے ہوں وہ براہ راست سفارتخانے کی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔یاد رکھیں کہ www.indianvisaonline.gov.in انڈین ویزے کی واحد سرکاری ویب سائٹ ہے ۔اس کے علاوہ جو بھی ویب سائٹ ہے اس کا تعلق انڈین حکومت سے نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button