ایجوکیشن

ٹیٹ امتحان ملتوی نہیں ہوگا: سبیتا اندراریڈی

حیدرآباد: تلنگانہ میں ٹیٹ ٹیچرس ایلیجبلیٹی ٹیسٹ امتحان پہلے سے ہی مقررہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ ٹیٹ کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کرنے کی خواہش کرتے ہوئے ریاستی وزیرکےٹی آرکوایک طالبعلم نے ٹویٹ کیا تھا، انھوں نے یہ ٹویٹ ریاستی وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی کو فارورڈ کیا، سنیتا اندرا ریڈی نے اس پررد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ٹیٹ ملتوی کرنا مشکل ہے۔ تمام پہلووں کا جائزہ لینے اوردیگرمسابقتی امتحانات کا جائزہ لینے کےبعد ٹیٹ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیٹ 12 جون کو ہی ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button