نیشنل

84 سالہ خاتون کو آدھے گھنٹہ میں دے دئیے گئے کورونا کے دو ٹیکے

ایرناکولم: ملک کی ریاست کیرالہ میں ایک ضعیف خاتون کو کچھ ہی دیرکے وقفہ سے کورونا ویکسین کی دو خواراکیں دی گئیں۔ یہ واقعہ ایرناکولم ضلع کے ایک سرکاری ہاسپٹل میں پیش آیا۔ 84 سالہ خاتون تھندما پپو اپنے بیٹے کے ساتھ ٹیکہ لینے کیلئے گئی ہوئی تھی، پہلا ڈوز دے دیا گیا اس کے بعد اسے دوبارہ اندرلے جاکردوسرا ٹیکہ دے دیا گیا۔ خاتون نے بتایا کہ وہ ٹیکہ لینے کی بات بتارہی تھی لیکن کسی نے اس کی ایک نہ سنی اس طرح اندرون 30 منٹ اسے دو ڈوز دے دئیے گئے۔ جب ڈاکٹرس کو اس بات کا پتہ چلا تو وہ پریشان ہوگئے اوراسے گھنٹہ تک مرکزمیں بٹھائے رکھا گیا اوراس کے بعد گھرجانے کی اجازت دے دی گئی۔ خاتون کی طبعیت ٹھیک بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button