نیشنل

کورونا سے مرنے والے شخص کی نعش قبر سے باہرنکل آئی

مغربی گوداوری: کورونا سے مرنے والے ایک شخص کی نعش بارش کی وجہہ سے قبرسے باہرنکل آئی۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے مغربی گوداوری ضلع کے جنگاریڈی گوڑم ٹاون میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ٹاون میں شمشان گھاٹ کے قریب اس شخص کو کورونا پروٹوکول کے تحت دفن کیاگیا تھاتاہم ہفتہ کو علاقہ میں شدید بارش ہوئی اور پانی کے بہاو کے ساتھ مٹی کے ہٹ جانے کے نتیجہ میں اس کی لاش قبر سے باہر آگئی۔بعد ازاں بلدی حکام نے اس شخص کی لاش کو دوبارہ کورونا پروٹول کے تحت دفن کردیا۔اسی دوران مقامی افراد نے الزام لگایا کہ کوویڈ سے جن افراد کی موت ہوئی ہے،ان کی لاشوں کی مناسب طریقہ سے تدفین نہیں ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں ذرا سی بارش پر مٹی بہہ گئی اور یہ لاش قبر سے باہر آگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button