نیشنل

نوجوان لڑکی برہنہ حالت میں 7 ویں منزل سے گرپڑی

نئی دہلی: گریٹرنوئیڈا میں واقع اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل سے ایک نوجوان لڑکی برہنہ حالت میں گرپڑی۔ تاخیرسے ملی اطلاعات کے مطابق مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے عاشق کیلئے گھرچھوڑ دیا تھا بعد ازاں ان دونوں نے پانی پت میں شادی کرلی۔ بعض وجوہات کی بنا پروہ الگ ہوگئے۔ اس دوران لڑکی نے زندگی گزارنے کیلئے ایک شاپنگ مال میں ملازمت اختیارکرلی اوراس کی ملاقات گریٹرنوئیڈا این آرآئی سوسائیٹی کے کیمکل انجینئرنتن گپتا سے ہوئی۔ 12 ڈسمبرکو لڑکی نتن گپتا جس اپارٹمنٹ میں مقیم ہے اس کی ساتویں منزل سے گرپڑی تھی وہ برہنہ حالت میں تھی، اسے زخمی حالت میں علاج کیلئے ہاسپٹل میں داخل کروایا گیا ہے۔ اس معاملہ میں نتن کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی کی موت کے بعد ان کی اس لڑکی سےملاقات ہوئی۔ اس دن وہ لڑکی اس کے فلیٹ آئی ہوئی تھی اوررات وہیں رک گئی، صبح وہ نہانے کیلئے باتھ روم گئی تھی اوروہاں سے گرگئی۔ لڑکی اس وقت زیرعلاج ہے اورپولیس اس پورے معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button