ملک ہمیشہ مجاہد آزادی شہید اشفاق اللہ خان کا مقروض رہے گا: ایم وینکیا نائیڈو

نئی دہلی: نائب صدرہندایم وینکیا نائیڈو نے مجاہد آزادی اشفاق اللہ خان کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اشفاق اللہ خان ایک سچے محب وطن اور شاعر تھے۔ ان کی تحریر اور جرات نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔ قوم ان کی عظیم قربانی کی مقروض ہے۔ انھوں نے مزید کہا ،’میں کاکوری واقعہ کے انقلابی اشفاق اللہ خان کو ان کی سالگرہ پر ملک کی آزادی کے لیے عظیم قربانی کے لیے مشکورانہ سلام کرتا ہوں۔ ان کی شاعری نے اہل وطن کے دل کو چھو لیا ، ان کی حب الوطنی کو بیدار کیا۔ ملک ہمیشہ ان کا مقروض رہے گا‘