کورونا سے معشوقہ کی موت، عاشق نے دے دی جان

وشاکھا پٹنم: معشوقہ کے کورونا سے فوت ہونے کی اطلاع ملتےہی عاشق نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش وشاکھا پٹنم کے گاجوواکا میں پیش آیا۔ مقامی نوجوان ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اس کی معشوقہ کورونا سے متاثرہوگئی تھی جسے علاج کیلئے گنٹورکے ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا جہاں اس کی دوران علاج موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی نوجوان نے پھانسی لے لی۔