جنرل نیوز

صاف صفاٸی نہ ہونے سے ڈینگو، چکن گونیا جیسی وباٸی بیماریوں نے مہلک شکل اختیار کی

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر نے ڈی ایم کو سونپا میمورنڈم

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)آج کل پورے ضلع میں مچھروں کے پھیلنے سے ڈینگو، چکن گونیا جیسی متعدد بیماریوں کی روک تھام سے متعلق کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر ارون کمار سریواستو عرف وکاس سریواستو نے آج ضلع مجسٹریٹ نماٸندے پردیپ نگم کو میمورنڈم پیش کیا۔
 وکاس کمار سریواستو نے کہا کہ ضلع میں صاف صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ڈینگو، چکن گونیا جیسی وبائی بیماریاں مہلک شکل اختیار کر چکی ہیں،ودھان سبھا رام نگر کے مختلف قصبوں اور گاٶں جس میں(رام پور، سعادت گنج، انوپ گنج) ودھان سبھا دریا آباد کے تحت(قصبہ ایچولی، علی آباد، نگر پنچایت دریا آباد)، ودھان سبھا کرسی کے تحت(فتح پور، بلہرہ)، ودھان سبھا زید پور کے تحت(قصبہ سدھور، سترکھ)وغیرہ میں فاگنگ اور اینٹی لاروا اسپرے  ٹھیک سے نہیں کیا جارہاہے۔ جس کی وجہ سے عوام کو صحت سے متعلق مختلف مسائل کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔
 ضلع مجسٹریٹ سے گزارش ہے کہ اس مسئلہ کو دھیان میں رکھتے ہوئے پورے ضلع میں مچھروں سے پھیلنے والی وبائی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے انتظامیہ کی جانب سے صاف صفائی فاگنگ اور اینٹی لاروا اسپرے کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button