تلنگانہ میں لاک ڈاون پر اب سے کچھ ہی گھنٹوں میں ہوگا فیصلہ

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی صدارت میں آج دوپہر ریاستی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ریاست میں کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کا امکان ہے۔ ریاست میں کورونا پر قابو پانے کے لئے نافذالعمل اک ڈاون آج ختم ہورہا ہے۔ اس کے پیش نظر آگے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فیصلہ لئے جانے کا امکان ہے۔ وائرس کی شدت میں کمی اور شفایاب ہونے والوں کی شرح میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاون کی پابندیوں میں نرمی کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ یہ سمجھا جارہا ہے کہ شائد رات کا کرفیو نافذ رہے گا۔
واضح رہے کہ ریاست میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔ ابتداء میں لاک ڈاون کے اوقات میں صبح دس بجے تک اس کے بعد ایک بجے تک اورپھر شام 6 بجے تک نرمی دی گئی ہے۔ تازہ طورپرراحت کے اوقات سے متعلق آج فیصلہ لیا جائے گا۔