تلنگانہ

تلنگانہ میں اسکولس کھولنے پرمحکمہ تعلیمات نے چیف منسٹرکو پیش کردی رپورٹ۔ آج یا کل میں ہوگا فیصلہ

حیدرآباد: تلنگانہ میں محکمہ تعلیمات کی جانب سے اسکولس کی دوبارہ کشادگی کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ حکومت نے آٹھویں جماعت تا پوسٹ گریجویشن کے طلبہ کے لیے راست کلاسس کو منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلہ میں آج یا کل احکامات کی اجرائی کا امکان ہے۔
چیف منسٹر چندر شیکھر راو کو محکمہ تعلیمات کی جانب سے اسٹیٹس رپورٹ پیش کردی گئ ہے۔ عہدیداروں نے پنی رپورٹ میں بتایا کہ ریاست میں کورونا کی وبا قابو میں ہے اور طلبہ کو خطرہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر کے علم میں یہ بات بھی لائی گئی کہ بعض ریاستوں میں کلاسس کا آغاز ہوگیا ہے۔امکان ہے کہ اسکولس کھولنے سے متعلق حکومت کی جانب سے آج یا کل فیصلہ لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button