مضامین

مظبوط جہموریت کیلئے ووٹ کا ہتیار تیار کرلیں۔جہانگیر بابا 

محبوب نگر 11 ستمبر الفیض ویلفیر سوسائٹی صدر جہانگیر بابا نے کہا ملک کو مظبوط کرنے کیلئے ہم اہم کردار ادا کرنا ہوگا ملک کو کمزور کرنے والے افراد سے ہم ووٹ کے زریعے جواب دیں ملک کو ووٹ سے مظبوط بنانا ہے ملک کی آزادی میں ہندو مسلم سیکھ عیسائی سب ملکر یکجہتی سے ملک آزاد کروایا ملک تمام تقریباً شہری امن پسند ہیں ،ہمیشہ سے بھائی چارہ کے ساتھ رہتے آئے ہیں اور آئندہ بھی بھائی چارہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں موجودہ حالات میں اقلیتیں کمزور حالات سے گز رہے ہیں کمزور طبقات سے بھی پیچھے چل رہے ہیں ملک کے ہر شہری کو برابر کا حق ہونا چاہیے نچلیٰ کمزور اقلیت شہری کی ترقی اُس کی جان ومال اورعزت وآبرو کی حفاظت ہونا چاہئے۔

 

 

ملک میں ہندو مسلمانوں کے مابین صدیوں سے ایک مضبوط سماجی رشتہ پایاجاتا ہے اوراس کے ہوتے ہوئے نفرت پھیلانے والی طاقتیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں ملک کے تمام طبقات کا فریضہ ہے کہ وہ موجودہ ماحول میں پھیلنے والی نفرت کے ماحول کو سمجھیں اور ان جماعتوں و افراد کو مسترد کردیں جو مذہبی بنیاد پر ہندو مسلمانوں کے مابین زہر پھیلا کر پیارمحبت کے ماحول کوکمزور کررہے ہیں ملک کے دانشمند سماج کے ذمہ دار عوام کو چاہئے کہ ریاستوں اور ملک کی ترقی کے لے نفرت پھیلانے والوں کا ووٹ کے ہتھیارسے موتوڑ جواب دیں۔

 

 

دنیا میں کسی انسان پر ظلم ہوتو انصاف کے لے آواز بلند کرنا ہم سب کی زمداری ہے اس کی حفاظت کرنا اہم فریضہ ہے ہندوستان جہموریت ملک کا خوبصورتی کا گلدستہ ہے سیکڑوں سال سے اس ملک میں دنیاکے مختلف مذاہب کے پیروکارآپسی بھائی چارہ اور امن و اطمینان کے ساتھ رہتے چلے آئے ہیں،کثرت میں وحدت اور مشترکہ کلچراس ملک کی پہچان ہے ،اسی جذبے کے تحت ہمارے آباء و اجداد نے جنگ آزادی میں حصہ لیا اور ہندومسلمان دونوں طبقوں نے مل کر ہندوستان سے انگریزوں کو بے دخل کرنے کے لئے جدوجہد کی ،آزادی کے بعد اس ملک کا سیکولردستوربنایاگیااوراس میں بھی انہی اوصاف کو بنیادی اہمیت دی گئی ووٹ دستور کا ستون ہے تاکہ ملک میں بسنے والے مختلف مذاہب کے لوگ اطمینان و سکون کے ساتھ زندگی گزارسکیں اور ہرشہری کو برابری کے ساتھ اس کے حقوق دیے جائیں چاہئے وہ تحفظات ہو ملازمت تعلیم روزگاری سیاست ہر وہ شعبہ جات میں کمزور طبقات کو ترقی یافتہ بنایا جائے۔

 

 

18 سال مکمل ہونے والے ہر شہری اپنا نام ووٹر لسٹ نام درج کروائے اپنی زمداری سمجھے کم از کم ووٹ کا ہتیار تیار کرواکر رکھیے تاکہ وقت پر آپ استعمال کرسکتے ہیں کم وقت ہے اہنے اپنے گھروں کے ووٹ دیکھ لیں اور جو بھی ووٹ نہیں ہے ووٹ درج کرلیں جمہوریت کا بہت بڑا ہتھیار ووٹ ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button