طوفان گلاب کا اثر۔ ان ٹرینوں کو کردیا گیا منسوخ

حیدرآباد: سمندری طوفان گلاب کے پیش نظر ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے بعض ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ اڈیشہ کو جانے اور آنے والی ٹرینوں کو آج اورکل منسوخ کردیا گیا اس کے علاوہ بعض ٹرینوں کو جزوی طورپر معطل کیا گیا ہے جن میں بھونیشور سکندرآباد، بھونیشور تروپتی، پوری چینائی سنٹرل، سنبھل پور ایچ ایس نانڈیڑ، رائے گڑھ گنٹور، بھونیشور کے ایس آر ، بنگلور سٹی، بھونیشور یشونت پور ایکسپریس کے علاوہ بعض ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے نے اس سلسلے میں ٹوئٹ کیا۔