الکٹرک وائرٹوٹ کرگرپڑا۔ آندھراپردیش میں 6 افراد ہلاک

گنٹور: الکٹرک شاک کے نتیجہ میں 6 افراد کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے ضلع گنٹورمیں کل رات رونما ہوا۔ موضع رے پلے کے تالاب کے پاس پہاڑی علاقہ میں کل رات چھ افراد محوخواب تھے کہ اچانک برقی وائرٹوٹ کران پرگرپڑا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ آج صبح جب مقامی افراد تالاب کے پاس پہنچے توانھیں ان کی نعشیں پڑی ہوئی نظرآئیں۔ پولیس کو اطلاع دی گئی۔ مرنے والوں کی شناخت رام مورتی، کرن، منوج، پنڈابو، مہیندرا، نوین کے طورپرکی گئی ہے۔ مہلوکین کا تعلق ریاست اڈیشہ سے بتایا گیا ہے۔