انسان کو لگایا گیا خنزیر کا دل

گردے کے بعد اب انسانی جسم میں خنزیر کا دل
نئی دہلی:تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ میں ڈاکٹرس نے خنزیرکا دل انسان کولگایا۔ یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سینٹر کے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ جنگلی جانور کے دل کو انسانی جسم میں کامیابی کے ساتھ ٹرانسپلانٹ کیا۔ 57 سالہ مریض ڈیوڈ بینیٹ کو جنگلی جانورکا دل لگایا گیا ہے۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ تین دن قبل یہ سرجری ہوئی لیکن اب بھی یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ آپریشن کامیاب ہوگا یا نہیں۔ کافی عرصہ سے سائنسدان انسان میں جانوروں کے اعضاء کی پیوند کاری پرغورکررہے تھے اوراب اسے عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی سائنسدانوں نے حال ہی میں ایک خنزیر کے گردے کو انسانی جسم میں لگایا ہے۔ سائنسدانوں نے بتایا کہ آپریشن کامیاب رہا اور خنزیر کا گردہ انسانی جسم میں کام کرتا ہے۔تاہم یہ عارضی طور پر استعمال کے لئے لگایا جاتا ہے ۔