نیشنل

ہندو بھائی نے مسلمانوں کو اپنے گھر کی چھت پرنماز ادا کرنے کی پیشکش کی

نئی دہلی: دہلی سے متصل ہریانہ کے گرگاوں میں جہاں مسلمانوں کی جانب سے کھلے مقام پرنماز کی ادائیگی کے خلاف ہندوتنظیم کی جانب سے شدید اعتراض کیا جارہا ہے ایسے میں ایک ہندو بھائی نے اپنی چھت پرنماز ادا کرنے کی پیش کی۔ مقامی اکشئے راو نے مسلمانوں کو ان کی چھت پرنماز ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اکشے راؤ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مسلم طبقہ کو زمین کی پیشکش اس لئے کی ہے کیونکہ شدت پسند تنظیموں کے اعتراضات کی وجہہ سے ان لوگوں کو نماز ادا کرنے کیلئے مسائل کا سامنا تھا۔ راؤ نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے سماج میں ہم آہنگی برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ میں اپنی چھت نمازیوں کے لئے پیش کروں گا تاکہ ہر جمعہ کو کچھ لوگ آرام سے نماز پڑھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہندوستان کے ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ لوگوں کی مدد کے لیے یہ میرا چھوٹا سا قدم تھا۔ میں مسلمانوں کو اپنی جگہ پر نماز پڑھنے کے لیے خوش آمدید کہتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button