نیشنل

مہاراشٹر: جالنا میں تاجروں کے ٹھکانوں پر آئی ٹی کے دھاوے، 56 کروڑ نقد، 32 کلو سونا ضبط۔ رقم گننے میں لگے 13 گھنٹے

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے جالنا میں محکمہ انکم ٹیکس نے 1 اگست سے 8 اگست ٹیکسٹائل تاجرین اور ریئل اسٹیٹ ڈویلپرس کے احاطے پر چھاپے مار کر تقریباً 100 کروڑ روپے کے بے نامی اثاثوں کو ضبط کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انکم ٹیکس ٹیم نے جالنہ میں کئے گئے اس دھاوے میں 56 کروڑ روپے نقد، 32 کلو سونا، قیمتی زیورات اور جائیداد کے کاغذات ضبط کیے ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس کو تاجروں سے وصول کی گئی رقم گننے میں 13 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔ دھاوےکے دوران آپریشن کو سختی سے خفیہ رکھا گیا۔ اس بارے میں سرکاری معلومات کسی کو نہیں دی گئی۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جالنا کے کئی تاجر مبینہ طور پر نقد لین دین میں ملوث تھے اور اضافی محصول کا ریکارڈ نہ دکھا کر ٹیکس چوری کر رہے تھے۔ یہ چھاپے یکم اگست سے 8 اگست کے درمیان ہوئے۔ اطلاع کے مطابق ناسک آئی ٹی کے عہدیداروں کی پانچ ٹیموں نے مقامی عہدیداروں اور ملازمین کے ساتھ یہ کاروائی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button