نیشنل

ناجائز تعلقات کی سزا۔ شوہر نے برہنہ کرکے بیوی کو گاوں بھرمیں گھمایا

احمدآباد: شادی شدہ خاتون کسی اور شخص کے ساتھ بھاگ گئی تھی، شوہر نے کافی تلاش کے بعد اسے ڈھونڈ نکالا اور اسے گاؤں کے بزرگوں کی موجودگی میں برہنہ کرکے گاؤں بھر میں گھمایا گیا۔ یہ شرمناک واقعہ ریاست گجرات کے ضلع دہوڑ میں گزشتہ ماہ پیش آیا، اس حرکت کا ویڈیووائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ شادی شدہ خاتون پچھلے ماہ ایک شخص کے ساتھ گھر سے فرار ہو گئی تھی۔ اس کا شوہراور گاؤں والے اسے ڈھونڈرہے تھے آخرکار انہوں نے اسے پکڑ لیا اور اسے گاؤں لا کرپنچایت بلائی گئی۔ اس کے ارکان نے نے اس کے کپڑے اتار کر گاؤں بھر میں گشت کروائی، اس کے علاوہ گاؤں کے بزرگوں نے اس خاتون کو یہ سزا دی کہ وہ اپنے شوہر کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر چلے۔ پولیس نے خاتون کے شوہرکے ساتھ اور 18 افراد کے خلاف کیس درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button