نیشنل

اسرائیل ظالم اور فلسطینی مظلوم ہیں۔ ہندوستان کو مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے۔ اسد الدین اویسی کی پریس کانفرنس:ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے کہا ہے کہ ہندوستان کو مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کی 75سالہ پالیسی کے تحت ہندوستان نے ہمیشہ فلسطین کا ساتھ دیا ہے

 

ہندوستان نے ابتداء سے فلسطینی کاز کی تائید کی ہے یہاں تک کہ ہندوستان نے ایک پوسٹل اسٹامپ بھی فلسطین سے اظہار یگانگت کے طور پر جاری کیا تھا،لیکن آج اچانک فلسطینیوں کو دہشت گرد قرار دیا جا رہا ہے۔

 

صدر مجلس نے کہا کہ سال 2008 سے اب تک تقریبا ڈیڑھ لاکھ فلسطینیوں کو مار دیا گیا ہے جن میں 33 ہزار بچے شامل ہیں۔ صدر مجلس نے کہا کہ ان اعداد و شمار کی بنا پر بتایا جائے کہ دہشت گرد کون ہے۔ صدر مجلس نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں ظلم اور تشدد کرنے والا اسرائیل ہے جبکہ فلسطینی مظلوم ہیں۔

 

صدر مجلس نے آج دار السلام میں پریس کانفرنس کے دوران فلسطین اسرائیل کے درمیان جنگی صورتحال سے متعلق صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیتے ہوئے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button