تلنگانہ

تحریک آزادی، حیدرآباد کے انضمام اور تلنگانہ تحریک میں بی جے پی کا کیا کردار رہا؟

مرکزی وزیر داخلہ کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر رکن کونسل کویتا کے ٹوئیٹر پر سوالات

حیدرآباد_ 17 ستمبر ( پریس ریلیز) رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے یوم انضمام کے موقع پر مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے دورہ حیدرآباد کے پیش نظر بی جے پی لیڈروں سے ٹوئیٹر پر سلسلہ وار ٹوئیٹ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ،تحریک آزادی میں آپ کا کیا کردار ہے؟اور اسی طرح حیدرآباد کے انضمام اور تلنگانہ تحریک میں آپ کا کیا رول رہا ہے؟

 

رکن کونسل کویتا نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے آج حیدرآباد دورہ کے پیش نظر بی جے پی اور ان کے پارٹی قائدین کو ان سوالات کا جواب دینا چاہئے۔بی جے پی ”انتخابی جشن” کے فطری اصول پر عمل کرتے ہوئے ریاست میں تلنگانہ کی تاریخ کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی یہ عادت ہے کہ وہ ملک کی ریاستوں میں دورہ کرتے ہوئے عوام سے وعدہ کرتے ہیں اور پھر ان کو دھوکہ دیتے ہیں۔کویتا نے بتایا کہ وہ تلنگانہکی بیٹی ہونے کی حیثیت سے ان کے جوابات کی منتظر ہیں۔
دختر وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بی جے پی نے ملک میں عوام کو ان کے حقوق فراہم کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ہم آہنگی، اتحاد، عوامی طاقت، یہ تلنگانہ کی بنیاد ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کے سی آر سے اظہار تشکر کرتی ہیں جنہوں نے ہمیشہ تلنگانہ کے وجود کے لیے جدوجہد کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button