انٹر نیشنل

کابل بم دھماکے مہلوکین میں 28 طالبان اور13 امریکی فوجی بھی شامل

نئی دہلی: کابل میں ہوئے سلسلے وار بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں 28 طالبان بھی شامل تھے۔ طالبان کے ایک عہدیدارنے اس بات کا انکشاف کیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو کابل ایرپورٹ اوراس کے بیرونی علاقہ میں سلسلہ واربم دھماکہ کئے گئے تھے ۔ داعش خراسان نامی تنظیم نے مبینہ طور پران حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ان دھماکوں میں کم از کم 100 سے زائد کی اموات ہوئی جن میں 90 افغانستانی باشندہ اور 13 امریکی فوجی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button