جرائم و حادثات

نرمل سے اغوا تاجرکوبچا لیا گیا۔ اغوا کنندگان کو حیدرآباد ہائی وے پرپکڑ لیا گیا

نرمل: تلنگانہ کے نرمل ضلع میں ڈرامائی انداز میں رئیل اسٹیٹ کے تاجر کے اغوا کے معاملہ کو پولیس نے اندورن حل کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نرمل ضلع کے دیویانگر تنوی اپارٹمنٹ میں رہنے والے رئیل اسٹیٹ کے تاجر جس کی شناخت وجئے دیشپانڈے کے طورپر کی گئی ہے، تاجر کا بعض نامعلوم افراد نے اتوار کی صبح اغواکرلیاتھا۔وہاں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج میں دکھایاگیا ہے کہ ملزمین نے لفٹ سے نیچے اتررہے دیشپانڈے کا اغواکیا۔ دیشپانڈے کے ارکان خاندان نے فوری طورپر پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس کو پتہ چلا کہ دو ویانس توپران کی سمت سے حیدرآباد جارہی ہیں۔پولیس نے فوری طورپر دو ٹیموں کو چوکس کیا جنہوں نے ان گاڑیوں کا تعاقب کرتے ہوئے اغواکاروں کو گرفتارکرلیا۔پولیس نے رئیل اسٹیٹ کے تاجر کے افراد خاندان کو بتایا کہ وہ محفوظ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button