جرائم و حادثات

خاتون کو نہاتے ہوئے دیکھنے والے شخص کی پٹائی

کاماریڈی: باتھ روم میں نہا نےوالی خاتون کو جھانک کردیکھنے والے شخص کی مقامی افراد نے پکڑ کرپٹائی کردی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں پیش آیا۔ اندرا نگرکا رہنے والا سوامی نامی شخص آج گاندھی نگرعلاقہ سے پیدل گذرہا تھا۔ اس دوران ایک خاتون نہانے کیلئے باتھ روم میں داخل ہوئی، سوامی وہیں رک گیا اوراس نے باتھ روم کی کھڑی سے اندرجھانکا، جس کے ساتھ ہی مقامی افراد نے پکڑکراس کی پٹائی کردی تاہم وہ وہاں سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button