اسپشل اسٹوری

ساس نے داماد کے‌ لئے پکائے 365 قسم کے پکوان

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش میں ایک خاندان نے اپنے ہونے والے داماد کے لئے 365 قسم کے پکوان کئے۔ مغربی گوداوری سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے سنکرانتی کے موقع پر اپنے داماد کو کھانے پر بلایا۔ ہونے‌والے داماد کے لئے کئی قسم کے پکوان کیے گئے۔ انھوں نے بریانی پولی ہارا، تیس قسم کی ترکاریاں ،100 قسم کے میٹھے،آیسکریم کے علاوہ اور  بھی کئی چیزیں بنائی۔ پکوان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔ اس خاندان ‌‌‌کا‌ کہنا ہے کہ وہ دوسروں کی مہمان نوازی میں کوئی‌کثر باقی نہیں چھوڑتے جبکہ یہ تو ان کے داماد‌ کا‌ معاملہ تھا اس‌ لئے داماد کی خاطر تواضع کے لئے اتنے پکوان کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button