حیدرآباد میں بہہ جانے والے شخص کی شناخت ہوگئی

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں کل رات بارش کے دوران بہہ جانے والے شخص کی شناخت سافٹ ویر انجینئر 42 سالہ رجنی کانت کے طورپر کی گئی ہے۔مقام واقعہ سے تقریبا 50میٹر کی دوری پر اس کا مکان ہے۔وہ شادنگر کی نووا گرین کمپنی کا ملازم بتایا گیا ہے۔ تقریبا دو ماہ سے اس علاقہ میں ڈرینج کے کام کئے جارہے تھے اور تاریکی ہونے کی وجہ سے اس شخص کو یہ کھلے مین ہولس دکھائی نہیں دیئے جس کے نتیجہ میں وہ اس میں گرکر بہہ گیا۔