خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا عمل 20 منٹ میں مکمل

نئی دہلی: حرم شریف میں خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کی گئی۔کعبۃ اللّٰہ کی چھت کی صفائی کے عمل میں درجنوں سعودی ماہرین اور کارکنوں نے حصہ لیا۔سعودی حکام کےمطابق خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی میں خود کار مشینیں، سینیٹائزنگ محلول اور خوشبوؤں کا استعمال کیا گیا۔اس سال صفائی صرف 20 منٹ میں مکمل کی گئی جو ایک ریکارڈ ہے۔ گزشتہ سال صفائی کا عمل 40 منٹ کے اندر مکمل کیا گیا تھا۔