ورنگل ضلع میں دوگروپس میں جھگڑا۔ طالب علم کوعمارت سے ڈھکیل دیا گیا

ورنگل: ریاست تلنگانہ ورنگل ضلع کے نرسم پیٹ میں طلباء کے دوگروپس کے درمیان ہوئے جھگڑے میں ایک طالب کی موت ہوگئی۔ لکنے پلی کے مضافات میں واقع کالج میں کل طلباء کے دوگروپس کے درمیان جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران ساتھی طالب علم نے
سنجئے کو عمارت سے ڈھکیل دیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی، مہلوک طالب علم پالی ٹیکنک سال دوم میں زیرتعلیم تھا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔