جرائم و حادثات

چور نے پہلے اتارے کپڑے پھرچوری کی۔ حیدرآباد میں عجیب وغریب واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک چورنے عجیب وغریب حرکت کی جسے دیکھ کرپولیس ملازمین بھی حیرت زدہ رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق صنعت گر بس اسٹاپ کے قریب مین روڈ پر واقع ایک میڈ یکل شاپ میں سارق شٹر کا قفل توڑ کر اندر داخل ہوا،اندر داخل ہونے کے بعد اس نے اپنے کپڑے اتاردیے اور برہنہ ہو گیا اور تقریہ دو گھنٹوں تک دو میڈ یکل شاپ میں رہا اور اس نے وہاں سے 2.85 لاکھ روپے نقد رقم کا سرقہ کرلیا، سرقہ کی واردات انجام دینے کے بعد سارق اپنے کپڑے پہن کر وہاں سے فرار ہوگیا۔ اس چوری کی واردات کا منظرسی سی ٹی وی میں قید ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارق نے کس طرح سے کپڑے اتارکرچوری کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button