نیشنل

مغربی بنگال، درگا مورتی کے وسرجن کے دوران سیلاب،کئی افراد بہہ گئے 8 کی موت: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی:مغربی بنگال میں درگا مورتی کے وسرجن کے دوران جلپائی گوڑی کے قریب مال ندی میں اچانک سیلاب آگیا۔ ضلع مجسٹریٹ مومیتا گودارا نے بتایا کہ اب تک آٹھ لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور 50 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے جنن میں سے 13 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ مرنے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں، پولیس اور مقامی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر لاپتہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید بارش کی وجہ سے مال ندی میں اچانک سیلاب آیا اور یہ حادثہ پیش آیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button