جرائم و حادثات

حیدرآباد میں سوشیل میڈیا نے پکڑایا چور

حیدرآباد: حیدرآباد میں سوشیل میڈیا نے ایک موٹرسائیکل سارق کو پکڑا دیا۔ بنجارہ ہلز کے رہنے والے جنید جلال کی بولیٹ موٹرسائیکل  یکم ستمبر کو چوری ہوگئی، انھوں نے قریب میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ ایک نوجوان ان کی موٹرسائیکل لے جارہا ہے، فوری انھوں نے وہ فوٹیج اپنے دوستوں کو بھجوایا جو سوشیل میڈیا پروائرل ہوگیا۔ اس دوران ایم ڈی لائنس کے پاس ایک نوجوان کے مسروقہ موٹرسائیکل کے ساتھ موجود ہونے کا پتہ چلا۔ جنید اوران کے دوستوں نے سارق کو مسروقہ موٹرسائیکل کے ساتھ پکڑ کرپولیس کے حوالہ کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button