جنرل نیوز

کاغذ نگر مونسپل اور عوام کی جانب سے سرپور پیپر مل کی رکاوٹ کو ہٹا دیا گیا

کاغذ نگر 22 مارچ (ماجد اقبال )صدر مجلس کاغذ نگر ٹاؤن عبدالمبین نے اپنے کمیٹی ممبران کے ہمراہ کاغذ نگر بلدیہ کونسلر اور دیگر سیاسی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ایس پی ایم کرکٹ گراؤنڈ کے سامنے دھرنا دیا۔

 

اس موقع پر صدر مجلس کاغذ نگر عبدالمبین نے کہا کہ ایس پی ایم فیاکٹری انتظامیہ کی جانب سے جو ریلوے اسٹیشن اور مارکیٹ جانے کے لیے تقریبا 60 سال کا راستہ ہے اس راستے کو غیر قانونی طریقے سے ایس پی ایم فیاکٹری انتظامیہ نے بند کر دیا ہے ۔ کاغذ نگر بلدی حکام اور دیگر سیاسی پارٹی کے رہنماؤں نے آج کاغذ نگر قصبہ میں ایس پی ایم گراؤنڈ کے سامنے ایس پی ایم فیاکٹری انتظامیہ کی طرف سے دوبارہ لوہے کی ٹینوں سے کھڑی کی گئی آرضی تعمیر کی گئی دیواروں کو ہٹا دیا۔

 

اس موقع پر ایس پی ایم فیاکٹری انتظامیہ اور کاغذ نگر بلدی حکام کے درمیان کافی دیر تک بحث و مباحثہ ہوا ۔ اس موقع پر کاغذ نگر مونسپل کمشنر ایس انجیا نے کہا کہ سابق میں 40 فٹ سڑک تھی اور اس کی بندش کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اسی لئے محکمہ بلدیہ نے ایس پی یم فیاکٹری انتظامیہ کے اصولوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا اور آج محکمہ پولیس کی نکرانی میں راستے کی رکاوٹوں ہٹا دیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button