تلنگانہ

احتیاط نہ کی گئی تو کبھی بھی آسکتا ہے اومیکرون۔تلنگانہ محکمہ صحت کا انتباہ

حیدرآباد: تلنگانہ صحت عامہ کے ڈائریکٹر سرینواس راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی صدارت میں اومیکرون کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کو کووڈ قواعد کی پابندی کرنی چاہیے اور تمام کو کووڈ ویکسین کی دو خوراکیں لینا چاہئیں۔انھوں نے تمام سے احتیاط کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو اومیکرون سے متعلق اب جو جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے وہ حقیقت بن جائے گا۔ سرینواس راؤ نے خبردار کیا کہ نئے ویرینٹ کا خطرہ کسی بھی وقت آنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ کرونا کے نئے ویرینٹ کے کیسس بعض ممالک میں سامنے آنے کے بعد تلنگانہ حکومت کی جانب سے شمس آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سخت چوکسی اختیار کی گئی ہے اور بیرون ممالک سے آنے والوں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں تاکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کا پتہ چلایا جاسکے۔ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کو علاج کے لیے ہسپتال سے رجوع کیا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button