چینی مانجہ سے گلا کٹ گیا۔ جگتیال ضلع کے شخص کی منچریال میں موت

منچریال: سنکرانتی کے موقع پر ریاست تلنگانہ کے ضلع منچریال میں چینی مانجہ سے گلا کٹ جانے کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ قدیم منچریال علاقے سے ایک شخص موٹر سائیکل پر اپنی بیوی کے ساتھ گزرہا تھا کہ مانجہ اس کے گلے میں پھنس گیا جس کی وجہ سے اس کا گلا کٹ گیا اور اسکی موت ہوگئی۔ مرنے والے کی شناخت ضلع جگتیال کے گولہ پلی منڈل کے وسرت بھیمیا کے طور پر کی گئی ہے۔