خصوصی پوجا کے ذریعہ امتحان میں پاس کروانے کا جھانسہ۔ حیدرآباد کی لیڈی ڈاکٹرکو ٹھگ لیا گیا

حیدرآباد: خصوصی پوجا کے ذریعہ فارین میڈیکل گریجویٹ امتحان میں کامیاب کروانے کا جھانسہ دے کرایک لیڈی ڈاکٹرکو آن لائن جیوتش نے ٹھگ لیا۔ یہ واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔ مادھا پورسے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے ایم بی بی ایس مکمل کیا، اس دوران وہ ایک آن لائن جیوتش وشوت جیت جھا سے رابطہ میں آئی۔ اس نے فارین میڈیکل گریجویٹ اگزامنیشن میں پاس کروانے کا جھانسہ دے کرلڑکی سے 80 ہزارروپئے رقم وصول کرلی تاہم لڑکی پاس نہیں ہوئی اورلڑکی نے ساَئبرکرائم پولیس سے شکایت کی۔