جنرل نیوز

ہفتہ 10 ستمبر کو صداۓ اردو سوسائٹی نظامِ آباد کے زیراہتمام بین ریاستی مشاعرے کا انعقاد

 

نظام آباد 9ستمبر (محمد یوسف الدین خان نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس/اردو لیکس) صدائے اردو سوسائٹی نظام آبادکے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان بین ریاستی مشاعرے کا 10/ ستمبر بروز ہفتہ 9/بجے شب میمن فنگشن ہال احمد پورہ کالونی پر انقعاد عمل لایا آییگا اس مشاعرے کی صدارت جناب مرزا افضل بیگ تیجان صدر صدائے اردو سوسائٹی نظامِ آباد کریں گے

 

جبکہ مہمانِا ن خصوصی کی حیثیت سے جناب طاہر بن حمدان نظام آباد اربن انچارج کانگریس، جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ سابقہ رکن بو رڈ آف گو رنرس اردو اکیڈمی متحدہ آندھراپردیش ،محمد اشفاق احمد خان ایڈیٹر روزنامہ نظام آباد مارننگ ٹائمز ، جناب محمد ارشد علی اردو آفیسر ضلع کلکٹر یٹ جناب ،محمد اعجاز حسین انچارچ کارپوریٹر ڈیویژن ،شرکت کرینگے اس موقع پر ممتاز استاد شاعر و صحافی جناب محمد عبدالباری المعروف جمیل نظام آبادی مرحوم کے نام‌ سے موسوم پہلے ایوارڈس کو مخلتف شعبہ حیات میں نمایاں خدمت انجام دینے والے شخصیتات کو جمیل نظام آبادی ایوارڈ س نوازا جاۓ گا بین ریاستی مشاعرے میں مہمان شعراء کرام جن‌میں صابر بسمت نگری بسمت ،عبدالکریم درویش واشم ریاستمہاراشٹر ،کےعلاوہ میزبان شعراء میں شریف اطہر ، مولانا عبدالقدیر حسامی المعروف تمیم نظم آبادی ،ذاکٹر ضامن علی حسرت ،عبدالخالق اسرار ،صدیقِ وفا اور ابھر تے ہوۓ نوجوان شعراء اپنا کلام سنا ئیں گے

 

صدائے اردو سوسائٹی نظام آباد کے عہدیداروں نے ادب نواز و باذوق سامعین کرام سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مشاعرے کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button