بندروں کو بھگانے کیلئے شیرکے کھلونوں کا استعمال

ورنگل: بندروں سے کھیتوں کو محفوظ رکھنے کیلئے شیرکے کھلونوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ان کھلوںوں کو رکھنے سے نہ صرف کھیت کو ان بندروں سے بچانے میں کامیابی ملی بلکہ اس نقلی شیر کو دیکھ کر بندروں کے جھنڈ فرارہورہے ہیں۔ یہ تجربہ ضلع ورنگل کے وردھناپیٹ کے اُپر پلی میں کیا جارہا ہے۔ یہ بندر گذشتہ کچھ دنوں سے کھیتوں کو نقصان پہنچارہے تھے جس کے نتیجہ میں کسانوں کو نقصان اٹھانا پڑرہا تھا۔کھیتوں کو اس طرح کے بندروں سے بچانے کے لئے سندیپ نامی کسان کو انوکھی ترکیب سوجھی جوکافی کامیاب رہی۔