بیوی روز نہیں نہاتی تھی۔ شوہر نے کیا طلاق دینے کا فیصلہ

Photo imagine

علی گڑھ:شوہر بیوی کے رشتوں کے ٹوٹ جانے کی وجہ بڑے جھگڑے ہوا کرتے ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ ایک معمولی بات کو لے کر شوہرنے بیوی کو چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا۔ یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے کوارسی کا ہے۔ مقامی جوڑے کی چند سال قبل شادی ہوئی اور انہیں ایک سال کی بچی ہے۔ شوہر نے اپنی بیوی سے طلاق کا مطالبہ کیا اس نے طلاق کی وجہ یہ بتائی کہ اس کی بیوی روز پانی نہیں نہاتی ہے جس کی وجہ سے وہ اسے چھوڑ دینا چاہتا ہے، جبکہ خاتون اپنے شوہر کے فیصلے کے خلاف علی گڑھ ویمنس پروٹیکشن سیل سے رجوع ہوئی جہاں ان دونوں کی کونسلنگ کی گئی اور انہیں سمجھایا گیا کہ معمولی بات پر ایک دوسرے سے علیحدگی کی وجہ سے بچوں کو نقصان ہوتا ہے۔