بیوی کے تین مردوں کے ساتھ تھے ناجائز تعلقات شوہرنے کرلی خودکشی

گرگاوں: ایک نہیں دو نہیں بلکہ تین تین افراد کے ساتھ ایک خاتون نے ناجائز تعلقات قائم کرلئے تھے، بیوی کی ان حرکتوں سے تنگ آکرآخرشوہرنے خودکشی کرلی۔ یہ افسوس ناک واقعہ ریاست ہریانہ کے گرگاوں میں پیش آیا۔ 43 سالہ مقامی اکھلیش کمارایک اسکول میں سیکوریٹی گارڈ کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔ اس کی بیوی سنتوشی بائی اپنی ماں چندا بائی کے پاس رہتی تھی۔ اس دوران اسے پتہ چلا کہ اس کی بیوی کے ناجائز تعلقات تین افراد کے ساتھ قائم ہیں۔ اس نے بیوی کو روکنے کی کوشش کی اورانتبادہ دیا، باوجود اس کے بیوی کے رویہ میں تبدیلی نہیں آئی۔ بیٹی کی ان حرکتوں پراسے روکنے کے بجائے سنتوشی کی ماں نے بھی اس کی تائید کی اورداماد کو ہی دھمکی دی جس پردل برداشتہ اکھلیش کمارنے پھانسی لے لی۔ اس نے ایک سوسائیڈ نوٹ چھوڑا جس میں اس نے لکھا کہ وہ بیوی کے ناجائز تعلقات اورساس کی دھمکیوں سے تنگ آکراپنی جان دے رہا ہے۔