بیوی کی جان جارہی تھی اورشوہربنا رہا تھا ویڈیو۔ نیلورمیں غیرانسانی واقعہ

آتما کور: بیوی کی جان جارہی تھی اورشوہرسیل فون پرویڈیوگرافی کررہا تھا۔ یہ غیرانسانی واقعہ ریاست آندھراپردیش کے ضلع نیلورمیں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق آتما کورسے تعلق رکھنے والی موپما کی ریسورس پرسن کونڈاماں نے آج شوہرکے سامنے پھانسی لےلی، شوہرنے اپنی بیوی کی جان بچانے کے بجائے اس کی ویڈیو گرافی کی اوریہ ویڈیو اس کے رشتہ داروں کو پوسٹ کیا۔ اس دوران خاتون کی موت ہوگئی۔ موپما کے عملہ نے شوہرکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔