تلنگانہ

خاتون کی نعش کو سمادھی سے نکال کرسڑک پرپھینک دیا گیا

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں فوت ہونے کے بعد ایک خاتون کو دفن کرکے سمادھی بنادی گئی تھی تاہم کسی نے سمادھی سے نعش کو نکال کرسڑک پرپھینک دیا۔ اس عجیب و غریب حرکت پرلوگ حیرت زدہ رہ گئے۔ موضع کونڈا کندی گوڑم سے تعلق رکھنے والی بوچماں نامی ضعیف خاتون کی کل موت ہوگئی تھی جس کے بعد اس کی نعش کو اس کے کھیت میں گڑھا کھود کردفن کردیا گیا اورسمادھی بنادی گئی۔ راتوں رات کسی نے نعش کو سمادھی سے نکال کرسڑک پرپھینک دیا۔ متوفیہ کے ارکان خاندان نے پولیس سے شکایت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button