تلنگانہ

آخری رسومات انجام دینے کے بعد خاتون گھرواپس۔ جگتیال میں وااقعہ

جگتیال: ذہنی طورپر متاثرہ لاپتہ شادی شدہ خاتون جس کو مردہ سمجھ کر ارکان خاندان نے دوسری خاتون کی لاش کی آخری رسومات انجام دی تھیں گھر واپس ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ضلع جگتیال میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے مٹ پلی منڈل کے جگاساگردیہات کی رہنے والی 48سالہ لکشمی11سال قبل ذہنی طورپر متاثرہ ہونے کی وجہ سے لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد اس کے ارکان خاندان نے اس کو کافی تلاش کیا تھا تاہم اس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرناپڑا۔دو سال بعد نظام آباد ضلع کے کوناپورجنگلاتی علاقہ میں ایک خاتون کی لاش مسخ شدہ حالت میں پائی گئی۔اس خاتون کی لاش کو لکشمی کی لاش سمجھ کر اس کے ارکان خاندان نے اس کی آخری رسومات انجام دے دیں۔اسی دوران گھر سے لاپتہ لکشمی تمل ناڈو کے پیرمبور پہنچ گئی جہاں ایک تنظیم نے اس کا علاج کروایا اور وہ صحت مند ہوگئی۔بعد ازاں اس تنظیم کے ذمہ داروں نے اسے اس کے گھروالوں کے پاس پہنچایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button