جرائم و حادثات

خاتون کو کپڑے اتارکرگاوں بھرمیں گھمایا گیا۔ تلنگانہ میں شرمناک واقعہ

سوریہ پیٹ: تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں ایک خاتون کو برہنہ کرکے گاوں بھرمیں گھمایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راجو نائک تانڈہ سے تعلق رکھنے والے شنکرنائک کا 13 جون کو قتل کردیا گیا۔ اس واقعہ میں ایک مقامی خاتون کو پولیس نے شبہ کی بنا پرگرفتارکرکے جیل بھیج دیا وہ حال ہی میں جیل سے رہا ہوئی، جیسے ہی مقتول کے ارکان خاندان کو اس بات کا پتہ چلا وہ خاتون کے گھرپہنچ گئے۔ خاتون کو گھرسے باہرنکال کرزدوکوب کرنے کے بعد اس کے کپڑے اتارکرآنکھوں میں مرچ پاوڈرچھڑک کرگاوں بھرمیں برہنہ گھمایا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی اورکیس درج کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button