جرائم و حادثات

نوجوان نے بہن کے عاشق کا پرائیویٹ پارٹ کاٹ دیا

مظفرپور: ایک نوجوان نے اپنی بہن کے عاشق کا پرائیویٹ پارٹ کاٹ دیا۔ یہ واقعہ ریاست بہارکے مظفرپورمیں پیش آیا۔ پولیس کے بموجب ریورا رام پورسے تعلق رکھنے والا سوربھ کمار نامی نوجوان پڑوسی گاوں کی لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ وہ لڑکی سے ملاقات کیلئے روز جایا کرتا تھا۔ لڑکی کے گھروالوں کواس کا علم ہوگیا۔ کل جب لڑکا اورلڑکی ایک دوسرے سے ملاقات کیلئے پہنچے تو لڑکی کا بھائی وہاں پہنچ گیا اس نے ان دونوں کو پکڑلیا۔ لڑکی کے بھائی نے نوجوان پرآہنی سلاخ سے حملہ کردیا اوراس کے بعد تیز دھارہتھیارسے اس کے جسم کے نازک حصہ کو کاٹ دیا جس کے نتیجہ میں سوربھ کی طبعیت بگڑ گئی اورہاسپٹل منتقل کرنے پروہ جانبرنہ ہوسکا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے بعض ملزمین کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button