بیوی کو فروخت کرکے نوجوان نے خرید لیا اسمارٹ فون

جئے پور: ایک 17 سالہ نوجوان نے ایک لاکھ 80 ہزارروپئے میں اپنی بیوی کو فروخت کردیا۔ یہ واقعہ ریاست راجستھان میں پیش آیا۔ اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے راجیش رانا نامی نوجوان کی دوستی فیس بک کے ذریعہ ایک لڑکی سے ہوئی تھی۔ اس نے لڑکی کے گھروالوں کی موجودگی میں شادی کی اوراپنی بیوی کو لے کرراجستھان پہنچا جہاں وہ اینٹوں کی بھٹی میں کام کررہا تھا۔ اس نے وہاں ایک خاتون کو اپنی بیوی کو ایک لاکھ 80 ہزارروپئے میں فروخت کردیا اورسسرال والوں کو اطلاع دی کہ ان کی بیٹی کسی اورکے ساتھ بھاگ گئی ہے۔ اس نے اس رقم سے ایک اسمارٹ فون خریدا تھا۔ سسرال والوں کی شکایت پرپولیس نے کیس درج کرکے دلہن کو بہ حفاظت اس کے ماں باپ کے حوالہ کردیا۔